ملک اشرف : معذور شخص کو بیوی بچوں سمیت گھر سے بے دخل کرنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس فاروق حیدر نے معذور شخص کی اہلیہ نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،ٹانگوں سے معذور شخص منیر علی ریڑھی پر بیوی بچوں سمیت پیش ہوا، وکیل نے درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ سائلہ ضلع شیخوپورہ ، تحصیل فیروز والا کے گاؤں چک 41 کے رہائشی ہیں ،گھر میں رشتہ داروں کے بچوں سے لڑائی ہوئی ،رشتے داروں نے پولیس چوکی رانا ٹاؤن کے اہلکاروں سے ملکر گھر کو تالے لگا دئیے ،وکیل درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت گھر کا قبضہ واپس دلوانے اور ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ، جسٹس فاروق حیدر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر رشتے داروں نے تالے لگا دئیے ہیں یا پولیس نے زیادتی ہے، تو آپ اندارج مقدمہ کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں ،اگر پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی تو آپ اندراج مقدمہ کیلئے جسٹس آف پیس سے رجوع کریں ۔