ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیس سال بعد بالاآخر سکول سربراہان کی سنی گئی ، ہیڈ ٹیچر الاونس بڑھانے پر غور

بیس سال بعد بالاآخر سکول سربراہان کی سنی گئی ، ہیڈ ٹیچر الاونس بڑھانے پر غور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : بیس سال بعد بالاآخر سکول سربراہان کی سنی گئی،پرائمری،مڈل ،ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کا ہیڈ ٹیچر الاونس 500 روپے سے بڑھا کر 75سو روپے ماہانہ کرنے پر غور،الاونس بڑھانے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ سے تجاویز مانگ لیں۔
 بیس سال بعد بالآخر سکول سربراہان کی سنی گئی۔ہیڈ ٹیچر الاونس 500 روپے سے بڑھا کر 7500 روپے ماہانہ کرنےپر غور شروع کردیا گیا ہے ۔پرائمری ،مڈل ،ہائی اور ہائرسکینڈری سکول سربراہان کو الاونس دیا جائےگا۔صوبائی وزیر تعلیم نے الاونس دینے کا طریقہ کار واضح کرنے کیلئے اساتذہ سےتجاویز مانگ لی۔پرائمری اور مڈل سکول ہیڈز کو 5000 روپے ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔ہائی اور ہائرسکینڈری کے سکول سربراہان کو 7500 روپے ماہانہ الاونس ملے گا۔سکول سربراہان کی تعیناتی ٹیسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ہر سال سکول کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer