ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے مزید 107 کیسز رپورٹ

ڈینگی کے مزید 107 کیسز رپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 570 جبکہ رواں سال اب تک 7093 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75، لاہور سے 07 جبکہ چکوال سے 05 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد سے 04،  ملتان سے 02 ،گجرانوالہ، اٹک اور اوکاڑہ سے 3-3 کیس رپورٹ ہوئے۔اسی طرح ساہیوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد اور ناروال سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔