ویب ڈیسک: ڈائریکٹر کلائمٹ ایکشن سینٹر یاسر حسین نے کہاہے کہ ملک میں فضائی آلودگی کے باعث سالانہ ایک لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں آلودگی کی وجہ سے پاکستانیوں کی اوسط عمر چار سال کم ہوگئی ۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیاں بھی اسموگ کی وجہ بن رہی ہیں، پیٹرول گاڑیوں میں جلتا ہے جس کی وجہ سے کراچی ساٹھ اورلاہور اسی فیصد متاثر ہے ۔
عارضی گرین لاک ڈاؤن ملک کے فضائی آلودگی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی ہے, ڈائریکٹرکلائمٹ ایکشن سینٹر نے مزید کہا اسموگ کی شدت میں کمی کے لیے الیکٹرک کاروں کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے ۔