ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری گنڈاپور چلا رہے ہیں:فیصل کریم کنڈی

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری گنڈاپور چلا رہے ہیں:فیصل کریم کنڈی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبے میں اس وقت ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور چلا رہے ہیں۔

 مردان میں امیر حیدر خان ہوتی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو مانتے ہیں لیکن فوج صوبے سے چلی گئی تو امن کا قیام مشکل ہوگا،انہوں نے بتایا کہ امن و امان کی صورت حال پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، صوبے میں وزیروں کی تعداد مقررہ حد سے بڑھ گئی ہے، کے پی حکومت کو ایک وزیر ڈی نوٹیفائی کرنا ہوگا۔

 گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور چلا رہے ہیں۔