ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر امریکی فوجی کو سخت سزا سنا دی گئی

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر امریکی فوجی کو سخت سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ریاست ورجینیا میں واقع ریاستہائے متحدہ امریکا کے شعبۂ دفاع کےصدر دفتر پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی اہلکار کو سزا سنادی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی، پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ائیرنیشنل گارڈ کے اہلکار   جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سز سنائی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے روس، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں،22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، ان 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔