ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کریک ڈاؤن: 24 گھنٹوں میں 2 کروڑ  روپے سے زائد  جرمانے عائد 

سموگ کریک ڈاؤن: 24 گھنٹوں میں 2 کروڑ  روپے سے زائد  جرمانے عائد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: صوبہ بھر میں سموگ کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 کروڑ  روپے سے زائد   ے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

 شہر  لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3153 گاڑیوں کو 63 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ٹریفک پولیس نے 1663 موٹرسائیکلوں کے چالان کرتے ہوئے  536 موٹرسائیکلوں کو بند کر دیا۔ بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 119 ٹریکٹر ٹرالیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ اس کے علاوہ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے 314 گاڑیوں کو ای چالان جاری کیے گئے۔سموگ کے تدارک کے لیے 41 اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر 14 انسدادِ تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک کر دیے گئے ہیں تاکہ سموگ کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب صوبہ بھر میں  ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔اس دوران 8 ہزار 559 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان کیے گئے جبکہ 10 سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیے گئے۔ مزید برآں، 12 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی معطل کر دیے گئے، اور 15 سے زائد گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

اس کے علاوہ 1100 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا جبکہ 3731 سے زائد بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالیوں کو فضائی آلودگی پھیلانے پر بھاری جرمانے کیے گئے۔