لاہوریوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، ہوٹل، مارکیٹیں اوپن

13 Nov, 2024 | 09:39 AM

سٹی42: شہر میں سموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،کریم بلاک، ملتان چونگی، ٹاؤن شپ میں ہوٹل اور مارکیٹیں اب تک کھلی ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق سموگ کے تدارک کے لئےضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد مکمل نہ ہو سکا، 8 بجے کے بعد بھی مارکیٹوں کی بیشتر دکانیں بند مگر بعض کھلی رہیں، سموگ میں اضافے کے باوجود شہری کھانے کے مزے اڑانے میں مصروف ہیں، رات 8 بجے مارکیٹ بند کرانے کیلئے تشکیل دی گئی ٹیمیں عملدرآمد نہ کراسکیں،باغبانپورہ ، ٹاؤن شپ سمیت دیگر مارکیٹوں کی بیشتر دکانیں اور سٹالز کھلے رہے،کئی فوڈ سٹالز ،باربی کیو پوائنٹس ابھی تک کھلے رہے۔

گزشتہ رات ٹاؤن شپ بازار، حیدر روڈ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پربھی تاحال کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، اوپن مارکیٹ میں باربی کیواور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پربھی کاروبار جاری ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہری آنکھ، گلے اور ناک کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،ماہرین نے شہریوں کواحتیاطی تدابیرکیساتھ ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں