شہر لاہور کے نجی تھیٹرز کے خلاف کارروائی، ڈرامہ اوقات پر پابندی نہ کرنے پر طلبی

13 Nov, 2024 | 09:28 AM

زین مدنی:شہر لاہور کے نجی تھیٹرز کی شامت آ گئی، ڈرامہ اوقات کی پابندی نہ کرنے پر تھیٹرز کے پرڈیوسرز کو طلب کر لیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تماثیل ناز، محفل ستارہ اور باری لیاقت سمیت پنجابی تھیٹرز کے پرڈیوسرز کو نوٹس جاری کیا گیا۔

یہ کارروائی متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود ڈرامہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تمام پرڈیوسرز سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے ان سے بات چیت کریں گے۔


 

مزیدخبریں