کومل اسلم: لاہور فضائی آلودگی کے چنگل سے نہ نکل سکا،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 499ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ماہرین ماحولیات کےمطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے، فدا حسین روڈ 1071،مراتب علی روڈ پر شرح 744،جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 425ریکارڈ کی گئی۔
فوگ اور سموگ میں شدت سے حد نگاہ میں کمی ہو کر رہ گئی، ماہرین نے دوران سفر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔
شہر میں موسم سرد اور خشک ،موجودہ درجہ حرارت 19ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔