فاران یامین/اسرار خان: موٹر وے پر دھند اور سموگ کی کیفیت،حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2،3 اور 11 بند،لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گزشتہ شب 10 بج کر 15 منٹ پر بند کیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند،لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گزشتہ شب 10 بج کر 15 منٹ پر بند کیا گیا،موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند،لاہور ملتان موٹر وے کو گزشتہ شام 7 بجے کے 44 منٹ کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔
موٹر ایم الیون بھی دھند اور سموگ کے باعث بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے کو رات 1 بج کر 30 منٹ پر بند کیا گیا، دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 ایم 5 بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے، دھند اور سموگ کی کیفیت بہتر ہوئے ہی موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل بند کر دیا گیا،ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ صبح10سےشام6بجےتک سفرکوترجیح دیں،شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،تیزرفتاری سےگریز،اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں،شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔