اشرف خان: بینکوں کے ذریعے لین دین کرنے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، بینکنگ محتسب پاکستان نے بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنے کی مدت میں 15 دن کی کمی کر دی ۔
بینکنگ محتسب پاکستان کے مطابق بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنے کی مدت میں 15 دن کی کمی کرکے مدت 30 دن مقرّر کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شکایت کنندگان کی شکایات کا حل بینکنگ کمپنیز آرڈیننس،1962کے تحت بینکوں کو 45 دن میں کرنا ہوتا تھا،یہ مدّت کم کر کے اب 30 دن کر دی گئی ہے، شکایت کنندگان متعلقہ بینک کے جواب سے مطمئن نہ ہوں تو 30 دن میں رابطہ کرسکتے ہیں ، اس کے لئے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 سیکشن ڈی 82 میں ترامیم کی گئی ۔