لاہور؛خطرناک شوٹر واجرتی قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

13 Nov, 2024 | 09:03 AM

فرحان یامین: آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، خطرناک شوٹر واجرتی قاتل اعظم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس ملزم کوساتھیوں کی گرفتاری  اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے کاہنہ لے جارہی تھی، نامعلوم ملزمان نے ساتھی کو چھڑانے کیلئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر اعظم خان شدید زخمی ہوگیا، زخمی ملزم اعظم خان کو ہسپتال منتقل کیاگیا مگر جانبر نہ ہوسکا، ہلاک ملزم قتل،اقدام قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

شوٹر معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں