فرحان اقبال:صادق آباد میں بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، لڑکی سے کال پر بات کروا کر نوجوان سٹوڈنٹس کو ٹریپ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صادق آباد میں ملزم بچوں کو بلیک میل کر کے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتا، درجنوں بچوں کی زیادتی اور برہنہ ویڈیو سامنے آگئیں، 17 سالہ متاثرہ بچے کا والد تھانے پہنچ گیا، اور بتایا کہ میرے بیٹے سمیت متعدد بچوں سے زیادتی کی گئی ہے، درندہ صفت ملزم بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتا ہے، ملزم بیٹے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد کا کہناتھا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی ان کے موبائل سے ویڈیوز حاصل کی ہیں، پولیس نے مقدمہ ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی بجائے گینگ کو ریلیف فراہم کر دیا۔
:ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ متاثرہ بچے کے ساتھ واقعہ ڈیرھ ماہ پہلے پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا دیگر ملزمان مقدمہ عبوری ضمانت پر ہیں۔