اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ دیگر کرنسیوں میں بھی نمایا ں کمی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے, اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 85 پیسےپر آگیا ہے.
یورو 1.19 روپے سستا ہوکر 296.26 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.69 روپے سستا ہوکر 357.25 روپے پر آگیا ،یو اے ای درہم2 پیسے بڑھ کر 75.97روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.16روپے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 93 ہزار 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
خیال رہے دو دن قبل اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا۔