ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا، ڈاکٹر شمشاد اختر

عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا، ڈاکٹر شمشاد اختر
کیپشن: Dr. Shamshad Akhtar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  کا کہنا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پرغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو رکھیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری فنانس آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کر رہے۔