ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے  ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں سردار چنوں خان لغاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے قائد محمد نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی۔ آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔