طیب سیف : ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ترکی سے آنے والے مسافر کو اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم مستنصر اقبال کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم قتل کی دفعات کے تحت گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن حکام کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔