ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا، سابق گورنر سندھ  محمد زبیر پارٹی سے روٹھ گئے

مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا، سابق گورنر سندھ  محمد زبیر پارٹی سے روٹھ گئے
کیپشن: Muhammad Zubair, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار :  مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا ہو گئے، مفتاح اسماعیل کے بعد سابق گورنر سندھ  محمد زبیر بھی پارٹی سے روٹھ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق محمد زبیر نے سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔  محمد زبیر کئی روز سے پارٹی کے پروگراموں میں شرکت سے بھی گریز کر رہے ہیں، گزشتہ روز جے یو آئی ،فنکشنل لیگ اور ایم کیو ایم سے ہونے والی اہم ترین ملاقاتوں سے بھی محمد زبیر غیر حاضر رہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر بنانے پر محمد زبیر ناراض ہیں۔  اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کو اہم فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر محمد زبیر ناراض ہیں۔ میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے  بنائی جانے والی کمیٹی کا کنوینر بھی بشیر میمن کو بنایا گیا تھا۔ لاہور سے کراچی واپسی کے بعد محمد زبیر پارٹی کے پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔