عابد چوہدری: لاہور کے علاقے ہنجروال میں ڈاکووں نے دن دیہاڑے سٹور لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکووں نے دن دیہاڑے سٹور سے 8 لاکھ نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ماسک پہنے تین مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر عملے اور خریداروں کو یرغمال بنایا۔ ڈاکو فیملی کے سامنے سٹور میں لوٹ مار کرتے رہے۔ڈاکو لوٹ مار کرتے 8 لاکھ نقدی اور لاخھوں مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے روایتی کاروائی کرتے واردات کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔