ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری و پرائیویٹ دفاتر کےافسران ، ملازمین کو2روزگھروں سےکام کرنیکی تجویز دے دی

 لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری و پرائیویٹ دفاتر کےافسران ، ملازمین کو2روزگھروں سےکام کرنیکی تجویز دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سموگ تدارک  سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری و پرائیویٹ دفاتر کےافسران ، ملازمین کو2روزگھروں سےکام کرنیکی تجویز دے دی ۔فصلوں کی باقیات جلانیوالےعلاقوں جھنگ ، فیصل آباد ، خانیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حافظ آباد، بہاولنگر سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ نے جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ہ ڈپٹی کمشنروں کو عہدوں سے بھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہفتے اور اتوار کو سرکاری و پرائیویٹ ادارے بند کرنیکی تجویز دے دی  اور ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ ماحولیاتی کمیشن 2روزگھروں سےکام کی تجاویزوزیراعلیٰ کیساتھ ڈسکس کرے، جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورجوڈیشل کمیشن کےدرمیان آج ہی میٹنگ کرائی جائے،چھٹیاں دیناسموگ کاحل نہیں ،خلاف ورزیوں کوروکنااصل کام ہے،
جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ لاہور میں پراجیکٹ شروع ہونے پر آلودگی شروع ہوئی ، اس عمل کےباعث ایل ڈی اےکوستارہ امتیازملناچاہیے،لگتا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب سوئے ہوئے ہیں ، ٹائرجلانیوالےعلاقوں کےڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔
ممبر ماحولیاتی کمیشن حناحفیظ اللہ نےعدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی،ممبر ماحولیاتی کمیشن نے بتایا کہ عدالت جتنے مرضی حکم جاری کرلے، افسران نے کچھ نہیں کرنا، عدالتی حکم کے باجود فصلوں کی باقیات جلائی جارہی ہیں، عدالت کا عدالتی احکامات پر بروقت عملدرآمدنہ ہونے اظہار ناراضگی،جسٹس شاہد کریم نے پوچھا کہ کیا حکومت کے پاس صرف چھٹیاں ہی حل ہے؟ اگلے دو مہینے صوبے کو بند کردیں ؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15نومبرتک ملتوی کردی۔