ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ہے۔
بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر پانچویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پزیر ہو چکا ہے اور اب قومی کھلاڑیوں کی ٹولیوں کی صورت میں وطن واپسی کا سفر جاری ہے۔ورلڈکپ میں بیٹرز کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک بھی بری طرح ناکام ثابت ہوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
مورنی مورکل کا پی سی بی کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا تھا، مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کی جگہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔