ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو بھی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہ رہ سکے

13 Nov, 2023 | 01:40 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو بھی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہ رہ سکے، وہ بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کی مزمت کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ معذرت کے ساتھ بالکل بھی نہیں، فلسطینی بھی انسان ہیں، وہ وہاں پر پیدا ہوئے، وہیں پر رہتے ہیں اور اب ان میں سے زیادہ تر وہیں پر پھنس گئے ہیں۔

 اپنے پیغام میں انہوں نے صیہونی فوج اور اسرائیلی حکام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کو رحم کرو، وہ فلسطینی ہیں کوئی عمارت، سٹرکیں یا چیزیں نہیں وہ بھی انسان ہیں، وہ یرغمال ہیں ان کی زندگیا آپ تباہ کر رہے ہیں، وہ ضمنی تباہ یا نقصان بالکل بھی نہیں ہیں وہ انسان ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو ’ضمنی نقصان‘ قرار دیا ہے۔

 واضح رہے کہ مارک روفالو بالی ووڈ ایکشن سیریز کے مشہور و معروف کریکٹر ’ہلک‘ کے روپ میں متعدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، وہ اداکار کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اور موسمیاتی انصاف کے وکیل بھی ہیں۔

مزیدخبریں