ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نویں، دسویں جماعت کے لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑ گیا

نویں، دسویں جماعت کے لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پرائیویٹ سکولوں میں نہم ودہم میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑ گیا،سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی رجسٹریشن نہ مل سکی،تعلیمی بورڈز نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو الحاق دینے سے انکار کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لاہورکی ہٹ دھرمی کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں نہم ودہم میں زیرتعلیم لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑگیا۔ سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی رجسٹریشن نہیں مل سکی۔رجسٹریشن نہ ملنے کے باعث نہم ودہم کے ہزاروں طلباء کے داخلے رُکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تعلیمی بورڈز نےغیررجسٹرڈ سکولوں کو الحاق دینے سے انکار کیا ہے۔ بروقت رجسٹریشن نہ ملنے پر پرائیویٹ سکولوں کو الحاق کروانے کیلئے لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کردیئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سکول مالکان نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے التواء کا شکار رجسٹریشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 سکول مالکان کا کہنا ہے کہ من پسند اورسفارشی سکولوں کو فوری رجسٹریشن جاری کر دی جاتی ہیں،ہمیں رجسٹریشن نہ دی گئی تو بورڈ بچوں کے داخلے وصول نہیں کرے گا۔