(عابد چوہدری)بادامی باغ کے علاقے میں پولیس مقابلہ،کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے،بادامی باغ پولیس کی جانب سے ڈاکؤوں کو روکنے کی کوشش گئی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،کراس فائرنگ میں ایک ڈاکوہلاک، دو فرار ہو گئے۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت عمیر عرف عمیری بٹ کے نام سے ہوئی۔ڈاکو مختلف ڈکیتی کی وارداتوں سمیت غیرقانونی اسلحہ جیسی درجنوں واردتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔