ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود شاداب کے نام اہم اعزاز

13 Nov, 2022 | 08:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو آؤٹ کرتے ہی شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شاداب 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 وکٹیں لے چکے ہیں، جو کسی بھی پاکستانی بولر کی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔                   

مزیدخبریں