(محمدساجد) حرم پاک میں جانے کے لئے مسلمانوں کو ہزاروں جتن کرنے پڑتے ہیں تاکہ اپنے گناہوں کا کفار ادا کیا جاسکے، انسانوں کے علاوہ خدا نے ہرذی مخلوق کو عقل کی نعمت سے نوازا ہے سب اس کےحکم کے تابع ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دل جیت لئے۔
تفصیلات کےمطابق مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو ہر روز دس بار خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے،ان مقدس مقامات پر خوشبو کا استعمال خصوصی مواقعوں جیسے ماہ رمضان، حج اور جمعہ کے دنوں میں مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنا اسلام کے سب سے مقدس مقام اور یہاں عبادت کرنے والوں کے لیے بطور خدمت اور عقیدت انجام دیا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ میں جانے کے لئے مسلمان بے چین رہتے ہیں تاکہ وہاں جا کر اپنے گناہوں کی تلافی کی جاسکے، حرم پاک میں رہنے والے پرندوں کو بھی اکثر دیکھا گیا ہے وہ خدا کی بڑائی، اس کی پاکیزگی اورعظمت کو اپنے انداز میں بیان کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے، ویڈیو میں ایک کبوتر خدا کے حضور سربسجود ہے جبکہ لوگ اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔
لوگ کو نظرانداز کرتے کبوتر نے گردن جھکائی ہوئی ہے اور وہ اس کے پاس بیٹھے ہوئے ویڈیو بنا رہے ہیں جبکہ خانہ کعبہ میں نماز کا وقت بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram