(ویب ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے تقسیم اسکوائرمیں دھماکا ہواہے،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے میں7 افرادجاں بحق اور36زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں ، میں اضافے کاخدشہ ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔