کیاشعیب سے علیحدگی ہوگئی؟ ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

13 Nov, 2022 | 06:03 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں، دونوں کے خاموش ہونے پر مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے، ثانیہ مرزا کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں  اس پر مداحوں میں بھی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں،کئی لوگ سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شعیب اور ثانیہ ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ہیں۔ کیونکہ شعیب ملک اس وقت پاکستان میں اے سپورٹس پر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا لائیو پروگرام کر رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا بھارت میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ'آج صبح دبئی میں خواتین کی دوڑ میں مہمان خصوصی بن کر بہت خوشی ہوئی،اتنی پرجوش خواتین کو دیکھ کر حیرت ہوئی، ثانیہ نے مزید لکھا کہ'تندروستی ہزار نعمت ہے'۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز پر  یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ملک کے مابین کچھ دنوں سے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں،مبینہ طور پر انہوں نے اپنے راستے بھی الگ کر لیے ہیں لیکن اب اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئےجواب دیاتھا۔

 شعیب نےمختصر کہا تھا کہ ”افواہوں کو نظر انداز کریں“ ۔ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت تیزی پکڑ ی جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کئے تھے ۔ 

مزیدخبریں