انگلینڈ ٹی20 ورلڈکپ کا چیمپیئن بن گیا

13 Nov, 2022 | 04:46 PM

ویب ڈیسک :  ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم نے کی جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل سکے۔پاکستان کی اننگز شروع ہونےسے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور دونوں ٹیموں کے قومی ترانے کے بعد کھیل کا آغاز کیا گیا۔

مزیدخبریں