ویب ڈیسک : پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان جیتا تو وہ دل دل پاکستان گائیں گے۔
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاک انگلینڈ فائنل سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ 30 سال بعد کرکٹ کی 2 بہترین ٹیموں کا فائنل ہو رہا ہے اور میں بہت پرجوش ہوں، میں دل دل انگلینڈ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے وہ کیا جو 1992 میں کیا تھا تو وہ دل دل پاکستان گائیں گے۔