ورلڈ کپ ہنگامہ:جمائمہ خان ،شنیرا کس کو سپورٹ کرینگی ؟

13 Nov, 2022 | 12:35 PM

ویب ڈیسک:ورلڈ کپ ہنگامہ:جمائمہ خان ،شنیرا کس کو سپورٹ کرینگی ؟ دونوں نے واضح پیغام دیدیا ۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹس کی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے  ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں ایک شخص خصوصی جرسی پہنے نظر آ رہا ہے۔تصویر میں نظر آنے والی نصف جرسی پاکستان اور آدھی انگلینڈ کی نمائندگی کر رہی ہے۔ 

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ آپ کونسی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ جمائما کی اس ٹوئٹ پر زیادہ ترصارفین کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہےکہ وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔

 دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کون کون پرجوش ہے؟ ساتھ ہی شنیرا نے لکھا میں تو کھانا بھی نہیں کھا پارہی۔

مزیدخبریں