ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے قبل بری خبر، آل راؤنڈر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے قبل بری خبر، آل راؤنڈر کی ٹانگ ٹوٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے آل راؤنڈ رگلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبرن میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوسٹ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے، کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-13/news-1668322561-9578.jpg

رپورٹس کے مطابق 34 سالہ میکسویل کا اتوار کو آپریشن ہو گا تاہم اگلے ہفتے سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں میکسویل نہیں ہوں گے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔