اداکارہ سارہ خان کی بیٹی کیساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل

13 Nov, 2021 | 07:37 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، سارہ خان کی اپنی ننھی بیٹی عالیانہ  ایک نئی ویڈیو منظر عام پرآئی جس کو مداحوں کی جانب سے کوب پسند کیا جارہا ہے۔

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سارہ خان کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور کئی ایوارڈ حاصل کئے، گلوکار فلک شبیر سے شادی کرنے والی خوبرو اداکارہ کو خدا نے اپنی رحمت سے نوازا، بیٹی کی پیدائش کی خبر فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اپنے دی اور خوشی کا اظہار کرتے بتایا کہ خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے جبکہ  فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دے بھی دی۔

اداکارہ سارہ خان نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ننھی پری کیساتھ بنائی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان کے ہاتھ کے اوپر چھوٹا سا ہاتھ ان کی بیٹی کا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالیانہ سو رہی ہیں جبکہ سارہ خان نے بھی اپنا ہاتھ پیچھے نہیں کیا کہیں وہ اٹھ نہ جائے۔ویڈیو کے کیپشن میں ایک مختصر تحریر میں لکھا کہ"میری عالیانہ"۔

ویڈیو دیکھنے کیلئےلنک کاپی کریں:https://www. instagram.com/p/CWN6Rffj3ny/ 

ویڈیو سامنے آنے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  سارہ اورفلک نے اپنی ننھی بیٹی عالیانہ کا عقیقہ کیا اور اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی تھی،تقریب میں معروف شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا اور اپنے قریبی گھر والوں کو بھی بلایا تھا، تقریب انتہائی شاندار تھی جس کے آج بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔  

مزیدخبریں