ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ، واہگہ آلودہ ترین علاقے قرار؛ دسمبر میں سموگ شدید ترین ہوگی

Lahore Environment dangerous
کیپشن: Lahore Smog
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور کی فضائی آلودگی کے سائے گہرے ، صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈکس 350 جبکہ شام کے اوقات میں بڑھ کر 400 تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پر آلودگی کے بادل گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ جیل روڈ، مال روڈ، شادمان، گلبرگ، ٹاؤن شپ، واہگہ، شاہدرہ اور رائیونڈ آلودہ ترین علاقے قرار دے دیئے گئے ہیں۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ،سلفر نائٹروجن گیسز کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ دسمبر میں ماحولیاتی تبدیلیاں مزید خطرناک ہوں گی، دسمبر میں نمی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ جائے گی اور دسمبر میں دھند پیدا ہوگی جو سموگ بنائے گی۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سموگ کی صورتحال آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرے گی۔ فضا میں بہتری آنے تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔