ویب ڈیسک : کلر کہار کے مشہور تفریحی مقام نیلا واہن لیک پر نہاتے ہوئے تین سیاح ڈوب گئے ،ایک کو بچا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تفریحی مقام نیلا واہن لیک پرنہانے کے دوران 3 افراد ڈوب کر جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے.کاشف ولد آصف عمر 37 سال زندہ بچ گئےاور انہیں رورل ہیلتھ سنٹر بوچھال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ذولفقار ولد محمد سرور عمر 50 سال، عثمان عمر 32 سال، محمد بلال عمر 20 شامل ہیں۔
ضلع چکوال کے علاقے کلرکہار میں لاہور سے آئے نوجوان سیاحوں نے جھیل نیلاواہن میں تیرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو مقامی افراد نے انہیں منع بھی کیا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور جھیل میں یکے بعد دیگرے چھلانگ لگا دی ۔ تاہم انتہائی گہرے پانی میں جانے کےبعد وہ باہر نہیں آسکے۔
مقامی افراد نے مدد کے لئے جھیل میں جا کر انہیں نکالا ۔امدادی ٹیموں نے انہیں بنیادی مرکز صحت منتقل کیاجہاں تین سیاح دم توڑ گئے تاہم ایک کی جان بچا لی گئی۔
قدرتی حسن سے مالا مال نیلا واہن کلر کہار سے 25 کلومیٹر آگے خوشاب روڈ پر ایک چشمہ آب شفا جو قدرتی آبشار اور تازہ پانی کی ندی پر تین چھوٹی خوبصورت جھیلیں ہیں۔
یہ صاف شفاف پانی ہونے کی وجہ سے نیلا اور بہتے پانی کو مقامی زبان میں واہن کہتے ہیں.