ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملٹی نیشنل کمپنی '' جانسن اینڈ جانسن'' دو مختلف کمپنیوں میں تقسیم

Johnson and Johnson split into two companies
کیپشن: Johnson & Johnson
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملٹی نیشنل ادویہ سازکمپنی'' جانسن اینڈ جانسن '' دو کمپنیوں میں تقیسم، ''لسٹرین'' اور ''بینڈ ایڈ'' اور چھوٹی موٹی ادویہ کی کمپنی علیحدہ کردی گئی۔
سب سے بڑی ادویات کی کمپنی بننے کی راہ پر گامزن '' جانسن اینڈ جانسن '' نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنرل آئٹمز جیسے کہ لسٹرین ماؤتھ واش اور بینڈ ایڈ اور ٹائلینول درد کش گولیوں اور شربت جیسی اشیا بنانے کے لئے علیحدہ کمپنی لانچ کررہی ہے جبکہ میڈیکل ڈیوائسز اور ادویہ سازی پر '' جانسن اینڈ جانسن '' توجہ دے گی۔ کمپنی کے سی ای او الیکس گورسکی کے مطابق اب کمپنی ماضی کے برعکس دو علیحدہ علیحدہ کاروبار کی بڑھوتری پر توجہ دے گی۔کورونا کے بعد صارفین کی توجہ آن لائن خریداری پر زیادہ رہی۔
1886 میں قائم ہونے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن  کے نام سے ادویہ ساز کمپنی صرف کینسر کی دوائی '' ڈرازالیکس''  کورونا ویکسین اور آرتھو پیڈک سرجری میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز تیارکرے گی۔ جن کی سالانہ آمدن 19.6 ارب ڈالر ہے جبکہ کنزیومر کمپنی کے نئے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ جس کے تحت دنیا بھر کے صارفین میں  ایک صدی سے معروف '' نیوٹروجینا'' شیمپو، ''ایوینو'' لوشن زخموں پر لگانے والی پٹیاں '' بینڈ ایڈ'' اور ایسی جیسی دوسری کاؤنٹر سیل ہونے والی اشیاء تیار کی جائیں گی۔

20 سے زائد برانڈز کے تحت تیار ہونے والی اشیا میں سے ہر ایک کی سالانہ آمدن 150 ملین ڈالر ہے۔ بچوں کے لئے تیار ہونے والے درد اور بخارکش ٹائلینول سیرپ اور بڑوں کے لئے ٹائلینول گولیاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے آئٹمز ہیں۔