ویب ڈیسک : پب جی موبائل کی مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کا کل 14 نومبر کو آخری روز۔ پاکستانی اسٹار ٹیم بھی شامل ہے۔
مقابلے میں پی ایم پی ایل عربیہ سیزن ٹو، پی ایم پی ایل جنوبی ایشیا سیزن فور، پی ایم سی او ایچ ٹی ایم فال سپلٹ 2021، پی ایم سی او افریقہ فال سپلٹ 2021 کی ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے انعام کے لیے آمنے سامنے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے فاتح کو 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی ۔
مقابلے کے جیتنے والے پہلے چار سکواڈز آئندہ ہونے والے پب جی موبائل گلوبل چیمپئن شپ‘ کے لیے بھی کوالیفائی کریں گے جو نومبر کے آخر منعقد ہوگا۔
آئی ایٹ نامی ٹیم پاکستان کا بہترین پب جی موبائل سکواڈ بھی شریک ہے اور ٹاپ 16 سکواڈز 13 اور 14 نومبر کو فائنل کھیلیں گے۔
پب جی موبائل چیمپئین شپ ،آج اور کل فائنل ، پاکستانی ٹیم بھی شریک
13 Nov, 2021 | 05:02 PM