لاہور کی فضاآلودہ، آنکھوں کی امراض بڑھ گئیں

13 Nov, 2021 | 04:47 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: لاہور کی فضاآلودہ ہونے سے آشوب چشم کےامراض بڑھ گئے، شہریوں کو ڈینگی اور کورونا کے ساتھ سموگ کا بھی سامناہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر آگیا جبکہ شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 328 تک پہنچ چکاہے۔ بارشیں نہ ہونے کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے سبب سانس، ناک،آنکھ، کان اور گلے کےامراض پیداہورہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری سموگ سےبچاؤ کیلئے ماسک کااستعمال کریں۔

دوسری جانب کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی سموگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پانچ خصوصی سکواڈز بنائے جائیں گے، اینٹی سموگ سکواڈ میں پولیس، انوائرنمنٹ انسپکٹر، واسا، ایم سی ایل، انڈسٹریز کے افسران و اہلکارشامل ہوں گے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ہر اسکواڈ روزانہ 12اور ایک ماہ میں 360 صنعتی یونٹس کو چیک کرے گا۔ زگ زیگ پر منتقل بھٹوں اور بوائلرز استعمال کرنے والی تمام فیکٹریز کی دوبارہ چیکنگ ہو گی۔ اینٹی سموگ سکواڈ انوائرنمنٹ رولز کی پاسداری کرے گا جبکہ غلط ایکشن پر اسکواڈ کیخلاف محکمانہ ایکشن ہوگا۔ کمشنر لاہور نے دھواں چھوڑے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن کیلئے بھی 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔  

مزیدخبریں