پاکستانی دلہے کا دلہن کو گھر لانے کا انوکھا انداز؛ ویڈیو دیکھیں

13 Nov, 2021 | 05:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) اپنی شادی کو یادگار بنانے کا ارمان تقریباً آج کے اس دور ہر دلہا دلہن کو ہے مگر مہنگائی نے کمر توڑ کررکھی دی ہے، شادی کے موقع پر کچھ ایسی تقریحی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاتا ہے تا کہ ان حسین لمحوں کو کیمرے میں قید کر لیا جائے، شادیوں کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں جس کو دیکھنے والے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، پاکستانی دلہا دلہن نے شادی کی رخصتی پر کسی گاڑی یا کسی ایسی پرکشش چیز کا انتخاب نہیں کیا بلکہ ان کی رخصتی ’یاک‘ پر ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،ہنزہ کے علاقے سوست کا دلہا اپنی دلہن کو منفرد انداز میں بیاہ کر گھر لایا جس پر صارفین بھی حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست کا دلہا اپنی پرانی ثقافت کو یاد رکھتے ’یاک‘ پر دلہن کو بیاہ کر گھر  لارہا ہے۔دلہے شوکت علی نےرخصتی کے موقع پر ’یاک‘ کے انتخاب کی وجہ بھی بتادی۔

دلہےشوکت علی کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ہنزہ سے ہے اور وہ خنجراب سیکیورٹی فورس میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔’یاک‘ پر رخصتی کا خیال ایسے آیا کہ کوئی ٹریکٹر پر رخصتی کررہا تھا تو کوئی دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ رہی تھی۔میں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اپنی قدیمی ثقافت کو اپنائیں اور اسی لیے رخصتی کے لیے یاک کا انتخاب کیا گیا۔

دلہےشوکت علی کا کہنا نے مزید بتایا کہ ان کی دلہن بھی اس انتخاب پر خوش ہوئی پہلے تو اعتراض کیا مگر بعد میں راضی ہوگئی اور ہماری رخصتی ’یاک‘ پر ہوئی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www.facebook.com/songs.gb/videos/634369284400695

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے سامنے آنے پر دلہے کے انتخاب اور پرانی ثقافت کو یاد رکھنے پر اس کی تعریف کی اور ملے جلے خیالات کااظہار کیا۔
 

مزیدخبریں