داسو حملہ میں چینی انجینئرز کی ہلاکت، چین نے بڑا ہرجانہ مانگ لیا

13 Nov, 2021 | 03:51 PM

Arslan Sheikh

سعود بٹ: داسو حملہ کے دوران چینی اور پاکستانی انجینئرز کی ہلاکت اور کام رکنے کے باعث مالی نقصان کے حوالے سے بڑی خبر، چائنہ گیزہوبہ گروپ کمپنی کی درخواست پر  واپڈا کنٹریکٹر نے حکومت پاکستان سے 7 کروڑ 60 لاکھ  امریکی ڈالرز کا ہرجانہ مانگ لیا۔

زرائع داخلہ کا کہنا ہے کہ داسو حملہ کے دوران 10 چینی اور 4 پاکستانی ورکرز اور انجینیرز کی ہلاکت کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ منصوبہ پر کام کاج رکنے کے باعث کمپنی کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا جس کا ہرجانہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ معاہدہ کے تحت دہشتگردی حملہ کی صورت میں کسی معاوضہ کی شک موجود نہیں۔

حکومت پاکستان نے معاملہ کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیتے انٹر منسٹرئل کمیٹی قائم کردی۔ سیکٹری داخلہ، سیکٹری خارجہ، سیکٹری خزانہ، سیکٹری قانون اور سیکٹری واٹر ریسوس کمیٹی کے ارکان کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں