ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے پر سخت برہم

Stray Dogs
کیپشن: Stray Dogs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ  آوارہ کتوں کو زہر دے کرمارنے پر  سخت برہم,چیئرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور  میٹرو پولیٹن کارپوریشن کونوٹس جاری کردیئے.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ افسران پیش ہوکر بتائیں کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ عدالت نےآوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے کے بجائے پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ بتائیں آوارہ کتوں کوتکلیف سے بچانے کے لیےکیاپالیسی بنائی؟ کیوں نہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے؟

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور  میٹرو پولیٹن کارپوریشن کونوٹس جاری کردیئے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افسران 16 نومبر کو طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer