صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں سےمتعلق اہم فیصلہ 

13 Nov, 2021 | 02:42 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 :پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں سےاہم فیصلہ ، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈ کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کا اضافہ   کردیا گیا۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے  تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈ کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کا اضافہ   کردیا گیا۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی اب صبح 8 سے شام چار بجے تک کام کریں گے  ، نوٹیفکیشن کے مطابق   ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی کے  نئے اوقات کار کا اطلاق 15 نومبر سے ہو گا ۔  نئےاوقار کار سے متعلق محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر  کی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ  ارسال کردیا گیا۔
او پی ڈی کے اوقات کار تو بڑھ گئے لیکن کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کو ڈیوٹی روسٹر تاحال نہ بن سکا واضح رہے  چیئرمین وزیر اعظم ٹاس فورس برائے صحت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈی کا دورانیہ بڑهانے کا فیصلہ کیا تھا  ۔ذرائع کے مطابق  او پی ڈی میں اسسٹنٹ ،ایسوسی ایٹ اور پروفیسرز کو بھی مامور کیا جانا تھا ۔ کنسلٹنٹس کے دباؤ پر ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ ڈیوٹی روسٹر نہ بنا سکی .

مزیدخبریں