ویب ڈیسک: وِکی لیکس کے بانی 50 سالہ آسٹریلوی جولین اسانج کو لندن کے قریب انتہائی سیکیورٹی والی جیل میں شادی کی اجازت دے دی گئی۔
اسانج اس وقت لندن کی ایک جیل میں ہیں مگر امریکہ نے حساس خفیہ راز چوری کرنے اور انہیں لیک کرنے پر برطانیہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ وکی لیکس کے بانی اور سٹیلا مورس کے دو بیٹے بھی ہیں۔سٹیلا کے مطابق وہ اس وقت حاملہ ہوئیں تھیں جب جولین لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں رہ رہے تھے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی درخواست پر ’جیل کے گورنر نے معمول کے مطابق غور کیا۔‘ سٹیلا مورس کا کہنا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ ہماری شادی میں مزید مداخلت نہیں ہو گی۔‘
واضح رہے کہ میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں تاہم درخواست گزار کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔