راؤدلشاد: غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف نیا شکنجہ تیار، پنجاب حکومت کی استدعا پر گورنر پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز ترامیمی آرڈینیس 2021 کی منظوری دےدی جبکہ گزٹ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پنجاب حکومت نےغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکےحوالےسےہاؤسنگ کمیشن کی موجودگی میں ہاوسنگ کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ۔
ایک ہزار چار سو سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کے لیے کمیشن کے بجائے ہاؤسنگ کونسل تشکیل دے دی گئی پنجاب حکومت کے آرڈیننس کے اجراء کے بعد کونسل و کمیشن با اختیار ہونگے۔ حکومت پنجاب کونسل و کمیشن کو سیکرٹریٹ اور لاجسٹک سپورٹ دینے کی پابند ہو گی ،ہاوسنگ کونسل چار ممبرز پر مشمتل ہوگی ممبران کے اعزازیےکا تعین پنجاب حکومت کا اختیار ہو گا۔
چنبہ ہاؤس کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کمیشن اور ہاؤسنگ کونسل کا سیکریٹریٹ بنادیا گیا،کونسل کا سربراہ سپریم کورٹ کاریٹارئرڈ جسٹس ہو گاہاوسنگ کونسل کے دو وفاقی یا صوبائی محکموں کے گریڈ 22 کےآفیسرز ممبرزہونگےمحکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کاگریڈ 20 آفیسر ہاوسنگ کونسل کاسیکریٹری ہو گاہاوسنگ کونسل سرکاری اداروں کی تجاویز پر نظر ثانی کرنے مجاز ہو گی۔ ہاؤسنگ کونسل ہاوسنگ کمشین کے فیصلے پر مزید سماعت کرسکے گی عام شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کمیشن کے روبرو ہوں گی کمیشن کےچیئرمین ریٹائرڈ جج ہو گا۔ 20سالہ تجربہ کے حامل ٹاون پلانر کو کمیشن کا ممبر منتخب کیا جائے گا 20سالہ تجربہ رکھنے والے سول انجینئیر ممبر کمیشن منتخب کیا جائے گا۔20سالہ تجربہ کے حامل ماحولیات ریٹائرڈ افیسر کو ممبرکمیشن منتخب کیا جائے گا۔20سالہ تجربے کے حامل لیگل ایڈوائزر ممبر کمیشن منتخب کیا جائے۔
کمیشن مکینوں کو تحفظ دینے کے لئے فیصلے کرےگا،خلاف ضابطہ ہاوسنگ سکیموں کے اختیارات کمیشن کے سپرد کر دیئے گے،کمیشن خلاف ضابطہ ہاوسنگ سوسائٹیز میں قبرستانوں کی بحالی کروانے کا مجاز ہو گا ڈویلپرز ہاوسنگ سوسائٹی کے پانچ کلو میٹر دائرہ میں قبرستان بنانے کا پابند ہو گا۔ہسپتال اور مساجد کی جگہ نہ رکھنے والے ڈویلپرز کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔کھیلوں کے میدان ،پارکس اور گرین بیلٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔خلاف ضابط ہاوسنگ سکیموں کے ڈویلپرز مصالحتی کمیشن کے روبرو پیش ہو سکیں گےپرانی خلاف ضابطہ ہاوسنگ سکیموں پر کمیشن کے فیصلے لاگو ہوں گےمصالحتی کمیشن کے فعال ہونے کے بعد والی سوسائیٹیز کے زمہ دار متعلقہ ادارے ہو گے۔