رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکہ

13 Nov, 2021 | 01:48 PM

Arslan Sheikh

فہد علی: رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ریسکیو کے مطابق رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے بہاولپور کیمپ میں سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے باعث تبلیغی اجتماع میں آئے آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق بہاولپور کیمپ میں کھانا بنانے والی جگہ پر سلنڈر دھماکہ ہوا۔

 ریسکیو نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 زخمیوں کو رائیونڈ انڈس ہسپتال جبکہ دو زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کے مطابق دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اجتماع گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ 

گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ جمعہ کے اجتماع میں مقامی افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا اسماعیل نے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی, بعد ازعصر مولانا ظہیرالحسن جبکہ نماز مغرب کے بعد مولانا احمد لاٹ کا بیان ہوا۔

مزیدخبریں