ویب ڈیسک: علماء کرام نے بٹ کوائن سمیت ہر قسم کی کرپٹو کرنسی کو حرام قرار دے دیا۔کرپٹو کرنسی غیریقینی ،مضر اور جوئے جیسی ہے اس لئے مسلمانوں کے لئے حلال نہیں۔
انڈونیشیا کی قومی علماء کونسل کے سیکرٹری فتوی کمیشن عصرورن نیام صالح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے لئے ڈیجیٹل اثاثے اور کرپٹو کرنسی غیر یقینی عناصر اور مضرت رساں ہونے کے باعث مسلمانوں کے لئے حرام ہے۔
واضح رہے کونسل کی رائے کی قانونی حیثیت نہیں۔ تاہم مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے ملک کی عوام کونسل کی رائے کو ہی حتمی تصور کرتی ہے۔ انڈونیشیا میں سود یا ربا کو بھی حرام قرار دیا گیا ہے جبکہ انشورنس اور اس جیسے متعلقہ دیگر پراڈکٹس کو بھی حرام قراردیا گیا ہے۔
ممکنہ طور پر انڈونیشیا کی حکومت بھی اسلامی قوانین کےتحت کرپٹوکرنسی کی منظوری نہیں دے گی۔