سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے سپارے کم پڑ گئے

13 Nov, 2021 | 01:12 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کے عمل میں منصوبہ بندی کا فقدان ۔۔ تین کروڑ سے زائد طلباء کیلئے سپارے کم پڑ گئے۔ پنجاب سکالرز یونین کے صدر اکرم سیال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پبلشر مختصر نوٹس پر اتنی تعداد میں سپارے فراہم نہیں کر سکتا۔

سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کا منصوبہ بغیر تیاری کے شروع کردیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں زیر تعلیم تین کروڑ سے زائد طلبا کیلئے سپارے کم پڑ گئے۔ صدر پنجاب سکالرز یونین اکرم سیال کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے منصوبے کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے قبل سکولوں میں تین کروڑ سپاروں کی فراہمی ممکن نہیں۔ کوئی بھی پبلشر کم وقت میں اتنے سپاروں کی فراہمی یقینی نہیں بناسکتا۔ واضح رہے کہ پندرہ نومبر سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکولوں کا وزٹ کر کے ناظرہ تعلیم کا جائزہ لیں گے۔
 

مزیدخبریں