ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مساجد کے اندر عطیات یا خصوصی بکس کے ذریعے رقوم جمع کرنے پر پابندی

مساجد کے اندر عطیات یا خصوصی بکس کے ذریعے رقوم جمع کرنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مصر میں ملک بھر میں مساجد کے اندر عطیات یا خصوصی بکسوں کے ذریعے مالی رقوم جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت اوقاف قاہرہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے اجرا کے 10 روز کے اندر مساجد کے اندر سے عطیات اور چندے کے خصوصی بکسوں کو ہٹا دیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری مساجد پر ہو گا۔ استثناء حاصل کرنے والی مساجد کے ناموں اور ان میں بکسوں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گا۔