ڈینگی بخار کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ڈینگی بخار سے نجات دلانے میں معاونت فراہم کرنے والی پینا ڈول ٹیبلٹ کی شہر کے مختلف علاقوں میں قلت پیدا ہوگی۔
میڈیکل سٹورز مالکان نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے پینا ڈول کی بھاری مقدار خرید رہی ہے جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں پینا ڈول ٹیبلٹ کی قلت ہے ۔
شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اوپن مارکیٹ میں طلب کے مطابق اس میڈیسن کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ ڈینگی بخار کے مریضوں کو اس مرض سے چھٹکارا مل سکے ۔